ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / انتقامی سیاست کر رہی ہے مودی حکومت:ممتا کا مرکزی حکومت پر حملہ جاری

انتقامی سیاست کر رہی ہے مودی حکومت:ممتا کا مرکزی حکومت پر حملہ جاری

Wed, 28 Dec 2016 21:45:58    S.O. News Service

کولکاتہ، 28دسمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)روز ویلی چٹ فنڈ گھوٹالے کے سلسلے میں ترنمول کانگریس کے دو ارکان پارلیمنٹ کو سی بی آئی کی جانب سے جاری سمن پر سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے آج الزام لگایا کہ مرکزی حکومت بدلے کی سیاست کر رہی ہے،تاہم انہوں نے زور دے کر کہا کہ ان کی پارٹی کو اس طرح نہیں روکا جا سکتا۔ترنمول کانگریس سربراہ نے کہا کہ یہ انتقامی سیاست ہے،ترنمول کانگریس کو اس طرح نہیں روکا جا سکتا۔لوک سبھا میں ترنمول کانگریس پارلیمانی پارٹی کے لیڈر سندیپ بدیوپادھیائی اور پارٹی لیڈر تاپس پال سے کہا گیا ہے کہ وہ 30دسمبر کو یہاں سی بی آئی دفتر میں پیش ہوں۔ممتا نے کل دہلی میں کہا تھا کہ مودی کے دور حکومت میں ملک سپر ایمرجنسی سے گزر رہا ہے جبکہ اس کا کوئی رسمی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔وزیر اعلی نے کہا تھا کہ”گبر آ رہا ہے، گبر آ رہا ہے“کہہ کر معاشرے کے تمام طبقوں کو ڈرایا جا رہا ہے اور ملک ایسی دھمکیوں سے نہیں چلایا جا سکتا۔انہوں نے وزیر اعظم پر لوگوں کا حق چھیننے کا الزام بھی لگایا تھا۔
 


Share: